کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای ) پر ممکن دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے.
اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئے خط کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ایک دہشت گرد گروہ جماعت احرار کی ہٹ لسٹ پر ہے،جس کی سربراہی مفتی کررہے ہیں.
- Advertisement -
خط میں کہا گیا ہے کہ مفتی اس ماہ دسمبر میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کیلئے افغانستان سے 8 سے دس دہشت گردوں کو بھیجنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.
کرائم مانیٹرنگ سیل کے انچارج سید نذیر الدین شاہ کی جانب سے یہ خط پاکستان رینجرز ، سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کو اپنایا جائے.