منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دہشت گردی کو شکست صرف عالمی برادری کے اتحاد کے ذریعے دی جا سکتی ہے.سرتاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ صرف عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے دنیا میں جاری دہشتگردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سعودیہ عرب میں حال ہی میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے پو ری عالمی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر یک نکتی ایجنڈے پراکھٹا ہونا ہوگا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے،دہشت گرد جس بے رحمانہ طریقے سے کاروائیوں کر رہے ہیں اسی شدت سے انہیں جواب دینے کی ضرورت ہے

- Advertisement -

اس موقع پر مشیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی کی لہر اور تنازعات کے تسلسل کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے جس میں کئی اہم اقدامات اُٹھائے جانے کا قوی امکان ہے۔

پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کی کامیابیوں کا تزکرہ کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب نہایت کامیابی سے جاری ہے اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں منظم اور مربوط کارروائیوں کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں