بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

لاہور میں دہشتگردی مقدمات: بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور علی امین گنڈاپور نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 22 ہوگئی ہے بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ پولیس نے 4 مقدمات دہشتگردی دفعات کے تحت تھانہ اسلام پورہ، شفیق آباد میں درج کیے گئے ہیں۔

دہشتگردی کے تحت درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی قیادت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

لاری اڈہ، مستی گیٹ میں بھی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہدرہ، ملت پارک، ہنجر وال، کینٹ ڈویژن کے تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مقدمات دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیے جا چکے ہیں۔ تھانہ ملت پارک، ہنجر وال میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات کیے گئے ہیں۔
تھانہ ہنجروال میں 20 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب کہ پانچ کارکنوں کو احتجاج کے لیے نکلنے پر گرفتار کیا گیا۔

تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں 10 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا۔ پابندی کے باوجود احتجاج، سرکاری ملازمین پر تشدد کا مقدمہ مستی گیٹ تھانےمیں درج کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی حامی وکلا اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں