جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلوچستان میں دہشتگردی، ایف سی کے 3 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کوئٹہ اور ‏تربت کےعلاقوں میں ہوئے، کوئٹہ میں دہشت گردوں نےسیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں ‏کونشانہ بنایا اور فائرنگ کےتبادلےمیں3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت میں پاک ایران بارڈر پر پیش آیا جہاں ‏پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، واقعےمیں ایف سی کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ‏

- Advertisement -

زخمیوں میں لانس نائیک حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود، نعمان الرحمان شامل ہیں۔

اس سے قبل 5 مئی کو پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ‏‏4ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

اک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے ‏سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم ‏فائرنگ کے زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی ‏شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں