واشنگٹن : امریکا نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، 23بےگناہ شہریوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کےہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، ہمارے دل ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے دکھے ہوئے ہیں۔
میتھیوملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اورپاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کےخطرات سے نمٹنےکیلئے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔