منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل کا بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے دہشت گردی کے متاثرین کے حوالے سے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات کا کرارا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطاب اقوام متحدہ میں ’’دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کا آغاز ہوا ہے، اس سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔

قونصلر پاکستانی مشن نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارتی مندوب نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، کوئی بھی بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی ظلم کو چھپا نہیں سکتا۔


پناہ گزینوں کے میزبان ممالک کو گرانٹس دی جائے، پاکستانی مندوب کا مطالبہ


انھوں نے کہا کشمیری عوام کو قابض 9 لاکھ بھارتی فوج اور ریاستی مشینری کے ظلم و ستم کا سامنا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔

قونصلر نے کہا سلامتی کونسل قراردادیں جموں و کشمیر میں آزادانہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہیں، سلامتی کونسل بھارت کو قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں