اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی ایف سی اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا فیصلہ

پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں