پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، جبکہ کوئٹہ میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں نے حملہ پسپا کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔
علاوہ ازیں بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، 3لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا۔