منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پشاور میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے ضلع خیبر کی تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

ڈی پی او عمران کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے دو جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد خودکش بمبار تھا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو روز قبل پشاور کے سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

حملے کے بعد ڈی ایس پی اور دو اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دہشتگردوں نے اسٹیشن پر مختلف اطراف سے حملہ کیا اور اس کے لیے دستی بم، اسنائپر رائفل اور خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں