24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحے سے لیس دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے ملتان میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچرز، دستی بم، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا اور وہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے تین گھنٹے کو جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا جس کے باعث دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

 

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس الرٹ ہے اور دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں