بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سرگودھا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ لاہور نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو سرگودھا میں لاہور روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں نعمان صدیق اور عرفان شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے منافرت انگیز پمفلٹس اور اسٹیکرز برآمد کئے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سےہے، دونوں دہشت گردوں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی راجن پور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک تباہ

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعجاز، صغیر ،جابر، انور اورکامران شامل ہیں، دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ، ہینڈگرنیڈ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکیاگیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نےچندماہ قبل بلوچستان سےنیٹ ورک راجن پور منتقل کیا تھا اور اب کارروائی کے بعد اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں