جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جہلم میں پولیس مقابلہ، دہشت گرد نے خود کودھماکے سے اڑالیا

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: پنجاب کے شہرجہلم کے نواح علاقے ’ڈومیلی موڑ‘ کے نزدیک ریلوے ٹریک پرایک مشتبہ دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک شہری نے موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک ‘مشتبہ شخص’ جی ٹی روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں مشتبہ دہشت گرد اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد اُس نے خود کو دستی بم کے ذریعے اڑالیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مشتبہ دہشت گرد کے پاس سے ایک دستی بم اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مشتبہ شخص کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش میں علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں