پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روس فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے روس فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر بلاک 7 سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کو قتل کرتا تھا۔

ملزم نے گلبرگ میں اعجاز نامی شہری کو قتل کیا، جس کا تعلق مخالفت تنظیم سے تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انچولی میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل اور 2 افراد کو زخمی کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم جاوید حسین اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روس فرار ہو گیا تھا، اور کبھی کبھار کراچی آتا اور جاتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کراچی میں دہشت گردی کے لیے دوبارہ لڑکوں کو منظم کر رہا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں