تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پشاور: کرسمس پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار

پشاور: صوبہ کے پی کے میں سیکیورٹی فورسز نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل ہے، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹ فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی، کارورائی کے دوران دہشت گردوں کےآٹھ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پچیس دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

گذشتہ ماہ تئیس نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کیا تھا، کارروائی میں دو اہم دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا اور آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد زبیر اور عزیرالرحمان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری حکام پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا نیٹ ورک ملک میں تخریب کاری میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑمیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے متعددانٹیلی جنس آپریشن کیےگئے، انیس نومبر کو دہشت گرد کمانڈر خلیل عرف یاسین فورسز سےمقابلےمیں مارا گیا تھا، دہشت گرد کمانڈر خلیل باجوڑ کےعلاقے منڈال میں خفیہ پناہ گاہ میں موجودتھا، کمانڈر خلیل سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

Comments

- Advertisement -