لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور میں ہائی پاور ٹرانسمشن لائن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ خاک میں ملادیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے راجن پور میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد واپڈا ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رہا تھا، مبینہ دہشت گرد سے پانچ کلو گرام بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گرد سے مزید تفتیش کے لئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔