ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

دہشت گردوں کا مقصد سرمایہ کاری کو متاثر کرنا تھا، ایم ڈی اسٹاک ایکسچینج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق ایم ڈی فرخ خان نے بتایا کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سیکیورٹی سخت کی ہوئی تھی جس کے باعث دہشتگردوں کی سازش ناکام ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانا بڑی کامیابی ہے اور دہشت گردوں کے حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات کی وجہ سے دہشت گردوں کو ناکام بنایا، دھشت گردوں کا مقصد سرمایہ کاری کو متاثر کرنا تھا لیکن بروقت کارروائی کی بدولت دہشت گرد اندر داخل نہ ہوسکے۔

- Advertisement -

ایم ڈی پی ایس ایکس نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج قومی اہمیت کا حامل معیشت کا بیرو میٹر ہے، ملک دشمنوں کے بزدلانہ حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔

فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایکس کی سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جواں مردی سے حملے کو ناکام بنایا گیا، پی ایس ایکس انتظامیہ نے پہلے سے ہی سیکورٹی پروٹوکول کو سخت کیا ہوا تھا۔

یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں