اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، اور حکومت اور ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے کے مشن پر ہے۔
نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں
فواد چوہدری نے لکھا: "عمران خان کو روکنے کے نتیجے میں معیشت کے بعد اب امن بھی شدید خطرات کی زد میں ہے، حکومت کا کام دہشت گردی کی مذمت کرنا نہیں بلکہ سرکوبی کرنا ہے۔
ایسے وقت میں جب دھشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ “عمران خان کو کیسے روکنا ہے” جیسے مشن پر ہے اس کے نتیجے میں معیشت کے بعد اب امن و امان بھی شدید خطرات کی زد میں ہے حکومت کا کام دھشت گردی کی مذمت کرنا نہیں دھشت گردی کی سرکوبی کرنا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2022
واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔