تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دہشتگردوں کا بلوچستان کےعلاقے مچھ میں فورسزکی پوسٹ پرحملہ

بلوچستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ میں فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو ایف ‏سی بلوچستان کےجوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اورحملہ آوروں کو شکست دینےکیلئے پرعزم ہے ‏دہشتگردوں کو بھاری قربانیوں سےحاصل امن سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

ہفتہ 24 ستمبر کو بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت ‏گرد مارے گئے تھے۔

ایف سی بلوچستان نے خاران کےقریب دہشتگردوں ‏کے ٹھکانے پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ‏جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا اور دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ‏‏اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مارےجانےوالوں میں 2کمانڈر گل میر اور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -