جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کوئٹہ، دہشت گردوں کا مزدوروں پر حملہ، تین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : دہشت گردوں نے ہرنائی کے مقام پر ریلوے برج میں کام کرنے والے محنت کشوں پر فائرنگ کرکے 3 مزدوروں کو شہید کردیا گیا اور بعد ازاں محنت کشوں کے کیمپ جلا کر کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے مقام پر کام کرنے والے محنت کشوں پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری اوروفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا اور مجرموں کی جلد گرفتاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ این ایل سی کی زیر نگرانی تین ارب سے زائد کی لاگت سے سبی تا ہرنائی کی تباہ حال ریلوے ٹریک و تنصیبات کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے جس پر بیرون شہر سے آئے ہوئے محنت کش محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں مزدوروں کو نشانہ بناتی آئی ہیں جب کہ چند روز قبل دس سے زائد یونان جانے کی کوشش کرنے والوں افراد کی بس پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں