20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان : نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 ملازم اور سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 ملازم سمیت پروجیکٹ کی سیکیورٹی پرمامورسپاہی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کےملازم محمدفیصل اورآصف کامران شہید ہوگئے جبکہ پروجیکٹ کی سیکیورٹی پرمامورسپاہی محمدشاہین شاہ بھی شہید ہوا۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقےکی ترقی وخوشحالی کیلئےتعاون جاری رکھیں گی۔

گذشتہ ہفتے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں