ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹانک میں دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ جنڈولہ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپار کر دیا۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حملہ ناکام بنا دیا، پولیس اور شر پسندوں کے درمیان 10 منٹ سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دہشتگردوں کے زخمی ہونے یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی نے فون کر کے جوانوں کو شاباشی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔

دو روز قبل دہشتگردوں نے بنوں میں دڑے پُل پر قائم پولیس چوکی پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے حملہ پسپا کر دیا تھا۔

صوبے کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کی جانب سے تھانوں، چیک پوسٹوں اور دیگر مقام پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد کے اندر دورانِ جماعت خودکش دھماکا ہوا تھا جس کی ذمہ دار کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

19 جنوری کو دہشتگردوں نے ضلع خیبر کی تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں