جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتے ہیں: سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے دہشتگرد فا ئدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزآج بروز منگل پارلیمنٹ میں سعودی عرب ایران تنازعے پرپارلیمنٹ کو بریفنگ دے رہے تھے اوراس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لئے مثؓت کردارادا کرنے کے لئے تیارہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سعودی عرب اورایران کے سفارتی تعلقات متعدد بارمنقطع ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم امہ کو شدید خطرات لا حق ہیں، موجودہ صورتحال سے دہشتگرد تنظیمیں فا ئدہ اٹھا سکتی ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے اپنے تعلقات بحال کرلیں گے۔

اس حوالے سےقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب تنازعے میں حکومت کا موقف انتہائی کمزورہے، حکومت کو ذوالفقارعلی بھٹو کی طرح مسلم امہ کی یکجہتی کے لئے کرداراداکرنا چاہئے، وزیراعظم کو چاہیے کہ دونوں ممالک کا فوری دورہ کریں۔

واضح رہےکہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ نمرالنمر کوسزائے موت دئیے جانے کے بعد سعودی عرب اورایران کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوگیا ہے، تہران میں مشتعل مطاہرین نے سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں