کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، عوام سےمطلوب دہشت گردوں کے بارے میں قریبی تھانے کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے.
دہشتگردوں کوصوبے سے پاک کرنیکے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے گرد اب گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ سندھ نے کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی نئی فہرست مرتب کر لی ہے.
محکمہ داخلہ کیجانب سے جاری خط کیمطابق کالعدم جماعت کے اٹھائیس دہشتگردوں پر نئی ہیڈ منی بھی مقرر کردی گئی، اہم ترین دہشتگرد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کے سر کی قیمت دو کروڑ، فاروق بھٹی عرف مسننا کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، کالعدم جماعت کے ارشاد اللہ عرف نیاز کے سر کی قیمت پچھتر لاکھ جبکہ ارشد عرف لالو اور صابر عرف مننا ببلو کے سروں کی قیمت پچاس، پچاس لاکھ مقررکردی گئی۔
عوام سے مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں قریبی تھانے میں اطلاع دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائیگا.