سوشل میڈیا پر یہ خبر یں گردش کررہی ہیں کہ امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں اپنے پلانٹ میں ایک ایسی کار بنائی ہے جو بھارتی شہری صرف 17 لاکھ میں خرید سکیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹیسلا کمپنی کے مالک کا اعلان سامنے آنے کے بعد بھارت میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اگر ٹیسلا اپنی پہلی کار بھارت میں بناتی ہے تو اس کی قیمت کیا ہو گی؟
جولائی 2023 میں لگائے گئے تخمینے کے مطابق یہ بات سامنے آئی تھی کہ کار INR 2 ملین سے کم میں دستیاب ہوگی۔ان قیاس آرائیوں کی وجہ یہ تھی کہ ٹیسلا 20,000 امریکی ڈالر میں انٹری لیول کار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایلون مسک کے ابتدائی بیان کے بعد، ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری لگانے کے بارے میں عملی طور پر اقدامات نہیں اُٹھائے۔ تاہم اس حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلائی جاتی رہیں۔
تیز ترین ٹرین۔۔ لاہور سے کراچی صرف 2 گھنٹے میں ؟
حقیقت اس کے بالکل برعکس اور صورتحال جوں کی تو رہی، جو جولائی 2023 میں تھی۔ یعنی نہ تو ٹیسلا نے کوئی سرمایہ کاری کی ہے اور نہ ہی ہندوستان میں کوئی فیکٹری لگائی ہے۔