گوجرانوالہ : ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا تیار کردہ ٹرک پاکستان میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے, پاکستانی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا۔
اس ٹرک کی کیا حقیقت ہے اسے جان کر آپ کو بھی دیگر صارفین کی طرح مزید خوشگوار حیرت اور فخر محسوس ہوگا۔
جی ہاں !! سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ ٹرک دراصل ایلون مسک کی ٹیسلا کا نہیں بلکہ ایک ہونہار اور قابل پاکستانی کا کارنامہ ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مذکورہ ٹرک لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو دیکھنے میں بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر اس کے نقلی ہونے کا گمان تک نہیں کرتا۔
یہ ’سائبر ٹرک‘ گوجرانوالہ کے ولی محمد نامی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا ہے، علی محمد کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی کو کلائنٹ کی فرمائش پر تیار کیا ہے۔
یہ گاڑی سیالکوٹ روڈ، سول لائنز برانچ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی پر 30 لاکھ تک اخراجات آئے ہیں اور گاڑی تیار کرکے مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ٹرک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔