تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’’ٹی ٹوینٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے‘‘

آکلینڈ: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن بھی مضبوط ہے، محمد عباس ، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی جیسے بولر ز موجود ہیں، نیوزی کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

بابر اعظم کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ بابر ٹاپ کلاس بیٹسمین ہیں، وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ بیٹسمینوں میں آتے ہیں، پہلے ٹیسٹ میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

مزید پڑھیں: کیویز سے ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن

محمد رضوان نے بتایا کہ بابر اعظم انجری کے باوجود میدان میں موجود رہے ہیں ، انہوں نے سب بیٹسمینوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا اور بیٹنگ کے گر سکھائے۔

قائم مقام کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز اچھی ہوگی ہم نے سخت محنت کی ہے، ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے لیکن نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

واضح رہے کہ ‏پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -