اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست: گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لائیو شو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بورڈ میں صرف چند مخصوص کھلاڑیوں کی بے تحاشہ تشہیر کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈ میں ٹیم بڑی ہوتی ہے، ان کے لیے ایک کھلاڑی اہم نہیں  ہوتا، لیکن ہمارے بھارتی بورڈ میں ٹیم بڑی نہیں ہے کچھ ہی مخصوص کھلاڑی اہم ہیں۔

فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پان مصالحے کا اشتہار تک کرلیتے ہیں اور اپنی حثیت کا احساس نہیں کرتے، جس میں ہمارے بورڈ کے ساتھ میڈیا بھی شامل ہے۔

بھارت کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز چند ہی کرکٹر کو پروموڑ کرتے ہیں جس میں میڈیا بھی شامل ہے اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔

گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے، تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں