جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹیسٹ سیریز: زمبابوے کیخلاف 13 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 13 رکنی قومی اسکواڈ میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم اور نعمان علی کو حصہ بنایا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، حسن علی، فہیم اشرف اور فواد عالم بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پرفارمنس بہتر ہوگی تو رینگنگ پر بھی فرق پڑے گا اسی لیے کارکردگی کی بہتری پر توجہ ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 12:30 بجے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ شاہینوں نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں