اشتہار

امریکا: ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے ہزاروں مویشی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکا کی ریاست کے ایک ڈیری فارم میں ہولناک دھماکے اور آتشزدگی سے 18 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔

یہ دھماکا اور اس کے بعد آگ لگنے کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈمٹ ٹاؤن کی ساؤتھ فوک ڈیری فارمز میں پیش آیا، ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے جان لیوا آتشزدگی تھی۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

- Advertisement -

فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک شخص آگ میں پھنسا ہوا ہے، جسے آگ سے نکال کر بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکا ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2013 سے اب تک تقریباً 6.5 ملین فارم کے جانور گودام میں لگنے والی آگ کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 60 لاکھ مرغیاں اور تقریباً 7,300 گائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں