اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹیکساس میں قیامت خیز بارش اور سیلاب : 24 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے موسم گرما کے کیمپ کی 25 بچیاں لاپتہ ہوگئی ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

امدادی کارکنان نے 237افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سان اینجلو شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

شہر بھر میں فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی،گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، گورنر نے ریاست بھر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی ہے، انہوں نے لاپتہ افراد کی فوری اور جلد تلاش کے بھی احکامات جاری کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں