جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹیکساس کی مسجد میں توڑ پھوڑ اور گند پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس:‌ پیرس واقعے کے بعدامریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد میں توڑ پھوڑ اور گند پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پیرس حملوں کے بعدیورپی ممالک کی طرح امریکا میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ ٹیکساس کی ایک مسجد میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے رات کے وقت مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور گند پھیلایا اور قرآن کے صفحے پھاڑ ڈالے۔

- Advertisement -

واقعے کے چند روز بعد ہی مسجد سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے اسلامک سینٹر میں جمع ہو کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان افراد میں ایک سات سالہ بچہ جیک سوانسن بھی شامل تھا جس نے اپنے منی باکس میں جمع بیس ڈالرز کی رقم مسجد کو چندہ کی۔

بچے کی ماں لارا کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان نہیں لیکن ایسے واقعات کیخلاف ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ ہیں. واقعے کے بعد صفائی اورمرمت کے بعد مسجد کو عبادت کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ منتظمین کے مطابق انہیں علاقے کے لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے، جبکہ پولیس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں