پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ماں نے اپنی ہی بچی کو بے آسرا چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی پولیس نے شیرخوار بچے کی گمشدگی کے معاملے میں مطلوب 20 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی خاتون کی پولیس کو کافی روز سے تلاش تاہم وہ مسلسل پولیس کی گرفت سے بچ رہی تھی لیکن گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کو 4 جنوری سے چیئرز نامی خاتون اور اس کے 18 ماہ کے بچے کی تلاش تھی جس کو ممکنہ طور پر خطرات لاحق ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے خاتون کو تو گرفتار کرلیا ہے لیکن تاحال لاپتہ ہے، پولیس نے 20 سالہ چیئرز کو بچے کو لاپتہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

حراست کے دوران خاتون نے پولیس کے تفتیش کاروں کے سوالات پر خاموشی اختیار کی البتہ اتنا بتایا کہ وہ حمل کو ضائع کرنا چاہتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے بتایا کہ اس کے ٹریلر کی تلاشی میں ایک بیڈ شیٹ ملی جس میں انسانی خون تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں