ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینے کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد کم ہو گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 14.63 فیصد کمی ہونے کے بعد 16 ارب 50 کروڑ ڈالر رہ گئی تھیں۔ جبکہ پاکستان کی کل مصنوعات کی برآمدات 12.71 فیصد کمی کے ساتھ 27 ارب 54 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو اس سے گزشتہ مالی سال 31 ارب 78 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اگست کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات گھٹ کر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 5 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیار ملبوسات کی برآمدات جولائی تا اگست بالحاظ قدر 11.95 فیصد سکڑ گئیں تاہم بالحاظ مقدر اس میں 25.71 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں