منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو ایسے میسجز نہیں کرنے چاہئیے کیونکہ لوگ انہیں آئیڈلائیز کرتے ہیں۔

اداکارہ نوال سعید نے سید جبران کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان اعجاز اسلم نے نوال کو یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔

نوال سعید مسکرادیں اور کہنے لگیں کہ یہ بات نہیں کرنا چاہتی اس وقت یہ بات میرے منہ سے نکل گئی تھیں لیکن وہ جھوٹی ہر گز نہیں تھی۔

- Advertisement -

میزبان نے کہا کہ وہ کرکٹر جو پیارا ہے جس کا نام ’این‘ سے شروع ہوتا ہے جو ہینڈسم ہے سنگل ہے، نوال کہنے لگیں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ سنگل ہوگا، میزبان کہنے لگے کہ اس کا مطلب ہے کہ سنگل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی شعیب ملک تو نہیں ہے؟ نوال نے نام تو نہیں لیا لیکن مسکرانے لگ گئیں اور بات ٹالتے ہوئے کہنے لگیں کہ منہ بھول گئی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

نوال سعید نے یہ بات کب کہی تھی؟

ایک انٹرویو میں نوال سعید نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے متعدد پلیئرز کی جانب سے انھیں بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں اور وہ تمام اکاؤنٹ تصدیق شدہ تھے۔

اداکارہ اور ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ انھیں پیغامات موصول ہونے پر کافی حیرت ہوئی کیوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انھیں پیغامات ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ملکی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے اگر ان کی جانب سے ایسے پیغامات بھیجے جائیں تو یہ درست عمل نہیں ہوتا۔

کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوال سعید نے کسی بھی کھلاڑی کا نام لیے سے گریز کیا تاہم انھوں نے کہا تھا کہ پلیئرز ملک کے اندر اپنے مقام کا خیال رکھیں اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کریں۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ اداکار عوام کو تفریح مہیا کرتے ہیں جبکہ کھلاڑی ملک کے ترجمان ہوتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر انھیں اپنے پروفیشنل ازم کا خیال رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں