پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سانحہ تیزگام: تبلیغی جماعت کا اہم خط جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سلنڈر پھٹنے سے رونما ہونے والے تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر نے اہم خط جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، مرکزی امیر مولانا نذر الرحمان نے ایک خط جاری کرتے ہوئے تمام جماعتوں اور ساتھیوں کو آیندہ دوران سفر سلنڈر ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مولانا نذر الرحمان نے خط میں کہا کہ تبلیغ کے لیے تشکیل شدہ جماعتیں اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہ لائیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تیز گام کا یہ افسوس ناک سانحہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا جب صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 74 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ تیزگام: ریلوے پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل، حادثے کی وجہ سامنے آ گئی

تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا، جب کہ تحقیقات کے بعد واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا۔ فرانزک ذرایع نے کہا تھا کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد وزارت ریلوے کے متعدد ملازمین کو تیزگام حادثے میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا تھا، جن میں کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن گروپ سمیت ریلوے پولیس کے گریڈ 17 اور 18 کے چند افسران بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں