ہری پور: ٹی فور منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرنے سے تین چینی انجینئرز ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق تربیلاڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر شٹرنگ گرنے کے نتیجے میں کام کرنے والے کئی افراد زخمی ہوگئے.
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین چینی انجینئردم توڑ گئے.
ڈاکٹرز کے مطابق واقعے میں 20ا فراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تربیلا غازی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے.