تھائی ایئرلائن کی پرواز میں خرابی کے باعث پاکستانی مسافر رل گئے۔ سڈنی سے پاکستان آنیوالے مسافر 2 روز سے بینکاک میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے تک متبادل فلائٹ کے انتظار میں پاکستانی مسافروں کو انتظار کرایا گیا لیکن متبادل فلائٹ کا بندوبست نہ ہونے پر تھائی ایئر نے شیڈول پرواز منسوخ کر دی۔
ایئرلائن انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے دور ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہوٹل کی سہولت دی ہے۔ ہوٹل میں سہولیات کے فقدان کے باعث پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہے۔
ایئرلائن حکام کی نااہلی کے باعث کئی مسافروں کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چھوٹ گئی ہے۔ اس مشکل صورتحال پر بینکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں نے پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔