بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھنگ والا پیزا مارکیٹ میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : تھائی لینڈ کی مشہور فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا جس کا نام ‘کریزی ہیپی پیزا’ رکھا ہے۔

دنیا بھر کے ماسٹر شیف کے نئے نئے پکوان بنانے کےلیے تجربات جاری ہیں جس کے نتیجے میں کھانے پینے کی نت نئی اقسام سامنے آرہی ہیں۔

تھائی لینڈ کی ایک مشہور فوڈ چین کمپنی نے ‘کریزی ہیپی پیزا’ کے نام سے پیزا کی ایک منفرد قسم متعارف کرائی ہے جس میں بھنگ سے پیزا کی سجاوت کی جاتی ہے۔

جی ہاں! اب تھائی لینڈ بھنگ والا پیزا بھی فروخت ہوگا، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پیزا کو کھانے سے گاہکوں پر نشہ نہیں چڑھے گا۔

کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قسم 499 بھات یعنی 2615 روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں