تازہ ترین

تھائی حکومت نے ملک میں عائد ایمرجنسی ختم کردی

بنکاک : تھائی وزیر اعظم نے جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج جاری رہنے کے باعث ملک میں عائد ہنگامی حالات کا نفاذ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے تو تھائی حکام نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔

حکومت نے 15 اکتوبر سے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی تھی جس کا مقصد حکومت مخالف مظاہروں کو روکنا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے باعث تھائی لینڈ کے شاہی نظام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے تاہم تھائی وزیر اعظم نے پابندی عائد کرنے کچھ روز ہنگامی حالت کا نفاذ ختم کردیا۔

حکومت کی جانب ہنگامی حالات کی منسوخی اس لیے کردی گئی کیونکہ پابندی کے باوجود تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج جاری تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہورہے تھے۔

مظاہرین کی جانب سے تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور تھائی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔

Comments

- Advertisement -