جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

تھائی لینڈ: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کی پولیس کا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے سے متعلق بتایا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔

تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ریاست گجرات کے شہر مہسانہ میں گزشتہ شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، معلوم ہوا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئی تھیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مہسانہ ٹاؤن پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ سیسنا 152 کا تعلق نجی ایوی ایشن فرم بلیو رے ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا۔ ٹرینی پائلٹ کو مہسانہ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

رپورٹس کے مطابق بھارت میں طیارے گرنے کے اس سے قبل بھی حادثات ہو چکے ہیں، 7 مارچ کو لڑاکا طیارے سمیت ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طرف بھارت ایف 35 خریدنے کی بات کرتا ہے دوسری طرف تربیتی طیارے سنبھالے نہیں جا رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں