پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

تھائی لینڈ میں زلزلہ: ایلون مسک نے بڑی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ایسے میں ایلون مسک نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسی صورتحال میں اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایلون مسک نے اسٹارلنک کٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں رابطے بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

مسک کا اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ ”میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر دکھی ہوں، اسپیس ایکس کی ٹیم اسٹارلنک کٹس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مواصلاتی ضروریات اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسٹارلنک ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے جو دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے، جہاں انٹرنیٹ کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب مسک نے ایکس اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کو تینتیس ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

بھارت: اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

مسک نے اس اقدام کو بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا،جس میں مختلف کاروباری اداروں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ مسک نے دوہزار بائیس میں ٹوئٹر کو چوالیس ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں