اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومت کچھ کریں، ‘یہی حال رہا تو ہم مرجائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: مری میں دل دہلادینے واقعات کے بعد کے پی کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں بھی سیاحوں کے پھنسے جانے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے بلند ترین سیاحتی مقام ٹھنڈیانی میں آٹھ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سیر وتفریح کے لئے جانے والے سیاح محصور ہوگئے ہیں۔

ٹھنڈیانی میں محصور شخص نے اپنے ویڈیو پیغام میں خوفناک حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید برفباری کے نتیجے میں ہم بُری طرح پھنس چکے ہیں، ہمارے پاس کھانے پینے کا تمام سامان ختم ہوچکا ہے، یہی حال رہا تو "ہم مرجائیں گے’۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل مالکان نے کمرے کا کرایہ 50 ہزار تک بڑھا دیا، مری میں سیاح کا انکشاف

دوسری جانب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ٹھنڈیانی روڈ کھولنے کیلئے کوئی مشین روانہ نہیں کی ہے، جس کے باعث وہاں محصور سیاح میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب مری جانے والے سیاحوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہوٹل مالکان برف باری میں پھنسنے والے سیاحوں کو بے رحمی سے لوٹتے رہے، اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک بڑھا دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ پیسے نہ ہونے پر ہم گاڑیوں میں پھنسے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں