جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم عمران خان کامیاب جلسے پر اہلیان لاہور کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جلسے پر اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا لاہور جلسے میں شرکا سب سے زیادہ پر جوش تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ لاہور،ع26سالہ سیاست میں سب سے بڑے جلسے میں حمایت کیلئے شکر گزار ہوں،لاہورجلسے میں شرکا سب سےزیادہ پر جوش تھے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نےتاریخ رقم کردی، یہ تبدیلی نہیں، اب انقلاب آرہاہے ، چند ہفتوں بعد ایک بارپھرعمران خان وزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے، پوری قوم نے فیصلہ سنا دیا کہ امپورٹڈحکومت نامنظور۔

یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف کے لاہور میں پاورشو میں عمران خان کاخطاب بڑی اسکرینوں پربراہ راست دکھایا گیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں جلد سے جلد الیکشن کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسلام آباد آنے کی تیاری کریں، جلد کال دوں گا۔

سابق وزیراعظم نےشرکا سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کاعہد لیا اور کہا ہماری فوج عظیم ہے، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے بیرونی مراسلے پر شہبازشریف کا تحقیقاتی کمیشن ماننے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اوپن ہیئرنگ کا مطالبہ کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں