اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیک خواہشات کے اظہار پر عمران خان کا مشکور ہوں، شنزو ابے

اشتہار

حیرت انگیز

طبی بنیادوں پرعہدے سے مستعفی ہونے والے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکےدورمیں تعلقات مزید مستحکم ہوئے، جاپان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکیلئے نیک خوہشات کا پیغام ہے اور ان کی صحت اور مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شنزوابے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیک خواہشات کے اظہار پر عمران خان کا مشکور ہوں اور امیدہےکہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

یاد رہے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔

جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شنزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں