اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مریضوں سےاچھے رویے پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں،مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مریضوں سےاچھے رویے پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مریض کو ایس اوپی کی بنیاد پر ایمبولینس میں اسپتال منتقل کرنا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئسولیشن سے آئی سی یو منتقل کرنا ہے تب بھی ایس او پی کو فالو کرنا ہے، مریضوں کے ساتھ احترام سے پیش آنے کے لیے ضروری ہدایت دی جا چکی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں کراس چیک کرنے کے لیے زیر علاج مریضوں سے فون پر بات کرتا ہوں، مریضوں سےاچھےرویے پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں بڑے ہال لے لیں،ان ہالز میں بستر لگائیں اور انہیں دھونے کی مکمل سہولیات ہونی چاہیے۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہر طرح تیار رہنے اور اضلاع کے آئسولیشن سینٹر کی ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ

اس سے قبل مراد علی شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکتا تھا، لاک ڈاؤن پہلے ہوتا تو جانیں بچ سکتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں