اسلام آباد : پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے طورخم ،چمن بارڈر سےدرآمدات کی اجازت دینے اور غلام خان بارڈرکراسنگ کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کراسنگ سے دوطرفہ تجارت کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طورخم ،چمن بارڈر سے درآمدات کی اجازت دینے کے ساتھ 22جون سے غلام خان بارڈرکراسنگ کھولنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
افغان سفیر کا کہنا تھا کہ بارڈ رکراسنگ کھولنےکافیصلہ پاک افغان اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، غلام خان کراسنگ سے دوطرفہ تجارت کی اجازت ہوگی جبکہ کراسنگ کوجلدٹرانزٹ روٹ بنانےکے معاملے پر حتمی شکل دیں گے۔
Thanks to the Pakistani government for agreeing to resume imports from Afghanistan to Pakistan via Torkham and Chaman as well as opening of Ghulam Khan crossings from 22nd June. It is worth mentioning that Ghulam Khan crossings will open for both imports and exports. 1/2
— Atif Mashal عاطف مشعل (@MashalAtif) June 16, 2020
خیال رہے پاک افغان بارڈر باب دوستی 22 جون کو دوطرفہ تجارت کےلئے کھل دیا جائے گا، 4 ماہ بعد افغانستان سے پاکستان کو اموال(امپورٹ) بحال ہو جائے گا، قندہار میں پاکستانی قونصل نے افغان تاجروں کو یقین دہانی کرادی ہے۔