کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےچائناکول اینڈانجینئرنگ کےچیئرمین کی ملاقات کی ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ صحرائے تھر ملک میں توانائی کا بحران حل کرنے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرکول فیلڈبلاک1میں مائننگ اورکول فائرپاورمنصوبہ لگانےکےانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ‘ کمپنی7.8ملین ٹن کوئلہ نکالےگی اور660میگاواٹ پاورپلانٹ لگائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ رواں سال مئی میں اس منصوبےکاسنگ بنیادرکھیں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مائننگ اورانرجی پلانٹس لگارہےہیں‘ غیرملکی کمپنیزکااعتمادبحال کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تھرکول ملک کی انرجی کامسئلہ حل کرنےجارہاہے‘۔
قدرتی وسائل سے مالا مال تھر‘ 2019میں بجلی پیدا کرے گا
واضح رہے کہ تھر میں اینگرو کمپنی کے زیرِ اشتراک ایک منصوبہ پہلے سے جاری ہے اور یہ پروجیکٹ جون 2019 تک مکمل ہو کر 660 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
پاکستان اس وقت ،مجموعی طور پرکل پاورسپلائی کی مد میں 60 ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال سے نبرد آزما ہے‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے میں سرمایہ کاری کرکے کم مدت میں ایک لاکھ میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔