تازہ ترین

تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق

مٹھی: صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کسی شخص پر آسمانی بجلی گر پڑے تو کیا ہوگا؟

خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک درخت کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

عمر کوٹ اسپتال سجاول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کا جسم بری طرح جھلسا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار لہر ہے جو ملک کے نچلے حصوں کو متاثر کررہی ہے اور آج سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹھی میں 11 ملی میٹر، 15 ملی میٹر اسلام کوٹ، 27 ملی میٹر ننگرپارکر، 8 ملی میٹر ڈیپلو اور چھاچھرو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -