کراچی: سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سرکاری اسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا ہے، خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شيرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرپارکر کے علاقے "چیلہار” میں انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے، خرم شیر زمان کے مطابق چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا، خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچےکو جنم دیا۔
سندھ کے ظالم حکمران صرف اسپتالوں اور منصوبوں پر اپنے خاندانوں کے نام لگاکر اس سسکتی تڑپتی عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں، سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر ٹین پرسنٹ کے پیروکاروں نے بیدردی سے لوٹا ہے.
2/3— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) February 6, 2021
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کے لیےایمبولینس نہیں،حاملہ خواتین کی اسپتال میں بندش ہے، خود بیمارہوں تو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں گھربلالیتے ہیں۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کےظالم حکمران منصوبوں پر اپنےخاندانوں کے نام لگاتےہیں جبکہ سندھ کے حکمران سسکتی،تڑپتی عوام کامذاق اڑارہےہیں، سندھ کوذاتی جاگیر سمجھ کر”ٹین پرسنٹ” کے پیروکاروں نےلوٹا۔
وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے فوری آئینی آپشنز کا استعمال کرکے سندھ کی ظالم حکومت سے جان چھڑائے، افسوسناک واقعے پر صوبائی ماہرانی صحت استعفیٰ دیں اور سندھ کی عوام پر احسان کریں.
3/3— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) February 6, 2021
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاق آئینی آپشنز استعمال کرکے سندھ کی ظالم حکومت سےجان چھڑائے، افسوسناک واقعے پر صوبائی ماہرانی صحت استعفیٰ دیں۔
سندھ کے ظالم حکمران اور سسکتی عوام،
تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا عورت نے میدان میں بچے کو جنم دیا، ایک طرف لاشوں کے لیے ایمبولینس نہیں حاملہ خواتین کی اسپتال میں بندش، لیکن خود بیمار ہوں تو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں گھر بلالیں،
1/3 pic.twitter.com/S6eeUZ0vy1— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) February 6, 2021