تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایمی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، سخت مقابلہ متوقع

امریکا میں ٹیلی وژن پروگرام کے لئے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کی 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ٹیلی ویژن پر پیش کیے گئے نمایاں پروگرامز کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز امریکا کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیئے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا۔

رواں برس 73 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ’دی کراؤن‘ اور ’مینڈالورین‘ نامی سیریز نے حاصل کی ہیں۔ ان دونوں سیریز کو 24 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کامیڈی شو ’ٹیڈ لاسو‘ کو 20 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں، ایمی ایوارڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ بہترین ڈرامہ سیریز کے لیے ’دی کراؤن‘ اور ’دی مینڈالورین‘ میں سخت مقابلہ ہے۔ایمی ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان اتوار 19 ستمبر کو کیا جائے گا، منتظمین کے مطابق سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی برطانوی سیریز ’دی کراؤن‘ کے زیادہ تر فنکار لندن ہی سے آن لائن تقریب میں شریک ہوں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال برطانوی ساکر ٹیم کے امریکی کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ’ٹیڈ لاسو‘ اور برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا کے باعث سال 2020 میں ایمی ایوارڈ کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی، رواں سال یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس میں صرف 500 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -